info@waj.org.pk +92-992-412690

News Detail

One Day Journalist Training

23 - October - 2023

ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ٹی ڈی اے فافن اور ویلفٸیر ایسوسی ایشن جرید کے اشتراک سے انتخابات کے دن کی رپورٹنگ کی مناسبت سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں الیکشن ایکٹ 2017 کے انتخابی قوانین اور الیکشن رولز کے تحت الیکشن کے دن حلقہ میں ووٹنگ کے عمل کی شفافیت,قانون کی عملداری اور الیکشن کمیشن کی طرف سے سیاسی جماعتوں,امیدواروں اور میڈیا کے لٸیے جاری ضابطہ اخلاق کی پابندی,سیکیورٹی صورتحال,عملہ کے ووٹرز کے ساتھ رویے سمیت الیکشن کے روز انتخابات کی گہما گہمی,ووٹر کی پولنگ سٹیشن تک رساٸی ,ایکٹ کے تحت ایک پولنگ سٹیشن میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ,پولنگ بوتھ ,کمزور طبقات کی ووٹنگ کے عمل مں شرکت اور گنتی کے عمل سے لے کر غیر حتمی نتیجہ کے اعلان تک کے عمل کو صحافی اپنی رپورٹنگ کا حصہ کیسے بنا سکتا ہے۔۔.